ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 15 مارچ سے شروع ہونیوالی مردم شماری کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں

  ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 15 مارچ سے شروع ہونیوالی مردم شماری کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں

چیف شماریات آصف باجوہ نے آئندہ مردم شماری کی تیاریوں سے متعلق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پورے ملک میں مردم شماری پندرہ مارچ سے شروع ہو رہی ہے۔ حساس علاقوں کی نشاندہی فوج اور ضلعی انتظامیہ کرے گی۔ فاٹا کی سات ایجنسیوں میں سے تین میں آپریشن چل رہا ہے، نادرا اور فاٹا سیکرٹریٹ سے تمام افراد کا ڈیٹا مانگا گیا ہے۔ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو سمیت تمام اداروں کو مردم شماری میں شامل کیا جائے گا۔ ملکی، غیرملکی اور افغان مہاجرین کو بھی شمار کیا جائے گا۔چیف شماریات نے مزید کہا کہ مردم شماری کیلئے وفاقی حکومت نے سات ارب 40 کروڑ روپے کا بجٹ جاری کر دیا۔ لاپتہ افراد سے متعلق گھر کے سربراہ سے تفصیلات لی جائیں گی۔ کیمرہ مین عاصم قریشی کے ساتھ علیم ملک وقت نیوز اسلام آباد

Most Popular