وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں کسان پیکج پر عملدرآمد. بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام پرپیشرفت کا جائزہ لیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں کسان پیکج پر عملدرآمد. بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام پرپیشرفت کا جائزہ لیا گیا

اجلاس کے دوران بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام میں پارٹنر بینکوں نے مقررہ اہداف کے حصول کی یقین دہانی کرا دی۔ بینکوں سے بلاسود قرضوں کے حصول کیلئے عائد فیس ختم کرنے کا فیصلہ بھی ہو گیا ہے۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا شاندار پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اِس سے چھے لاکھ چھوٹے کاشتکار مستفید ہوں گے اور زرعی پیداوار بڑھے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شفاف اور فول پروف نظام بنایا گیا ہے۔ پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے وزیر خزانہ پندرہ دن اور وہ خود ہر ماہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

Most Popular