مصالحہ جات کی درآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مصالحہ جات کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبرتک کے عرصہ میں 46.439 ملین ڈالرمالیت کے 49 ہزار330 میٹرک ٹن مصالہ جات کی درآمدات ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 34 ہزار 322 میٹرک ٹن مصالحہ جات کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھی جس پر30.631 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔