سعودی عرب تجارتی اداروں میں شہریوں کے لئے7 لاکھ آسامیاں پیدا کرنے کا اعلان
سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے تجارتی اداروں میں ملکی شہریوں کے لئے2030 ءتک 7 لاکھ آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ نیوز کے مطابق سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری نے مشرقی ریجن کے ایوان صنعت و تجارت میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو سعودی شہریوں کے مفادات سے ہم آہنگ کرنے کا پختہ عزم کیا ہے، اس سلسلے میں جو رکاوٹیں پیش آئیں گی انہیں فوری طور پر دور کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے تجارتی اداروں میں سعودیوں کے لئے2030 ءتک 7 لاکھ آسامیاں پیدا کی جائیں گی جس سے ملک میں موجود بے روزگای کے خاتمے میں مدد ملے گی۔