بجلی کی صارفین کے لیے خوشخبری۔ بجلی کی قیمت میں 3 روپے30 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری

 بجلی کی صارفین کے لیے خوشخبری۔ بجلی کی قیمت میں 3 روپے30 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری

حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جنوری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔نوٹفکیشن کے مطابق جنوری میں بجلی کی پیداواری لاگت چھ روپے پچپن پیسے فی یونٹ رہی۔ جنوری میں صارفین سے نو روپے چھیاسی پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔ بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو بیس ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

Most Popular