وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت پاک چین اقتصادی راہداری کا جائزہ اجلاس ہوا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت پاک چین اقتصادی راہداری کا جائزہ اجلاس ہوا

اجلااس میں چینی سفارت خانے اور متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔۔۔۔ جائزہ اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے توانائی کے زیر تکمیل منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔۔۔۔اجلاس میں ، شاہراہات، ریلوے، ماس ٹرانزٹ، خصوصی اقتصادی زونز، گوادر کے زیر تکمیل منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔۔۔ احسن اقبال نےاعلی حکام کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ توانائی منصوبوں کو ماحول دوست بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور بین الاقوامی قواعد کو مد نظر رکھا جا رہا ہے ،،انھوں نے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کرنے کی ہدایت کی۔

Most Popular