اکتوبر کے دوران کینیڈا میں بیروزگاری کی شرح میں0.1 فیصد اضافہ
کینیڈا نے کہا ہے کہ اکتوبر کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح 6.3 فیصد رہی جو اکتوبر 2016ءکی نسبت 0.1 فیصد زیادہ ہے۔محکمہ اعداد و شمار کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران بیروزگار افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 8 ہزار رہی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کی نسبت 0.1 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر کے دوران ملک میں روزگار کے 35 ہزار نئے مواقع پیدا کیے گئے جو توقع سے دو گنا زیادہ ہے۔