ملک میں اب کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکس ادائیگی اے ٹی ایم سے ہوگی۔

ملک میں اب کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکس ادائیگی اے ٹی ایم سے ہوگی۔

پاکستان میں بھی کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکس اے ٹی ایمز کے ذریعے ادا کرسکیں گے۔ پاکستان میں اب اے ٹی ایم سے کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکسز ادا ہوسکے گی،اسٹیٹ بینک 31دسمبر سے اس نظام کو آپریشنل کردے گا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دی گئی ریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ سہولت ہفتے کے سات دن، 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بینک ایک لاکھ روپے کی ٹیکس ادائیگی پر صارف سے 10 روپے فی ٹرانزیکشن فیس وصول کریں گے۔ایک لاکھ ایک روپے سے دس لاکھ کی ٹیکس ادائیگی پر 20 روپے اور دس لاکھ سے زیادہ کی ٹیکس ادائیگیوں پر زیادہ سے زیادہ 50 روپے فی ٹرانزیکشن فیس وصول کی جائے گی۔

Most Popular