حکومتی منصوبوں اور مفاد عامہ کے لئے حاصل کی جانے والی اراضی سے متعلق لینڈ ایکوزیشن ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ تیار کر لیا گیا

حکومتی منصوبوں اور مفاد عامہ کے لئے حاصل کی جانے والی اراضی سے متعلق لینڈ ایکوزیشن ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ تیار کر لیا گیا

حکومت کے میگا پروجیکٹس کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے ،،زرعی اراضی اور وراثتی اراضی رکھنے والے شہریوں کی زمینوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اٹھارہ سو چون کے پرانے قانون میں مجوزہ ترامیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہےترمیم شدہ مسودہ میں لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے پرانے قانون کی شق نمبر تئیس کو تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے،مسودہ قانون میں کہاگیا ہے کہ مفاد عامہ کے منصوبوں کے لئے حاصل کی جانے والی اراضی ڈی سی ریٹ پر حاصل کرنے کی بجائے مارکیٹ ریٹ پر ہی لی جا سکے گیزمین کے مالک کومتبادل اراضی دینے کے علاوہ زرعی اراضی پر ہاوسنگ سکیم بنانے پر پابندی ہو گی،مسودہ میں سفارش کی گئی ہے کہ سرکاری اورنجی ہاوسنگ سکیموں کے لئے زمین دوہری قیمت دے کر ہی خریدی جا سکے گیچئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی ہدائت پر قانون دان ظفر کلانوری نے قانون میں ترامیم کی سفارشات مرتب کر کے مسودہ محکمہ بورڈ آف ریونیو کو ارسال کر دیا ہے۔
کیمرہ مین محمد اخلاق کے ساتھ عبدالرحمن وقت نیوز لاہور

Most Popular