سیاسی استحکام: 1 ہفتے میں 100 انڈیکس میں 965 پوائنٹس کا اضافہ

سیاسی استحکام: 1 ہفتے میں 100 انڈیکس میں 965 پوائنٹس کا اضافہ

سیاسی استحکام کے باعث ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 965 پوائںٹس کی تیزی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 877 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔سیاسی افق پر آنے والی تبدیلیوں کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر آنے سے سرمایا کاروں کو اربوں روپے کا نقصان کا سامنا تھا، مگر جیسے ہی پانامہ کیس کا فیصلہ آیا بے چینی کی فضا ختم ہوئی، سرمایا کاروں نے سکھ کا سانس لیا اور کاروباری ہفتے کے دوران سرمایا کار سٹاک مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے، انڈیکس 45 ہزار کی حد کو عبور کرتا ہوا 46 ہزار 877 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 965 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتے کے دوران میوچل فنڈز نے سٹاک مارکیٹ میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے جبکہ گذشتہ ہفتے میوچل فنڈ کی جانب سے 28 کروڑ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے گئے تھے۔

Most Popular