کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹشن آج شام چھ بجے کھول دیئے جائیں گے

کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹشن آج شام چھ بجے کھول دیئے جائیں گے

سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری کردی اعلامیئے کے مطابق شب برات کے باعث سوئی سدرن گیس انتظامیہ نے شہریوں کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد آج شام چھ بجے کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹشنز کھول دیئے جائیں گے ، واضع رہے کہ گزشتہ روز سوئی سدرن گیس نے بھٹ گیس فیلڈ سے کم سپلائی کے باعث سندھ بھر کے سی این جی اسٹشنز کو ایک دن بند رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج صبح نو بجے سے سی این جی اسٹشنز کو گیس کی فراہمی بند ہوگئی تھی تاہم ایس ایس جی سی نے شب برات کے باعث آج شام چھ بجے کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹشنز کھولنے کا اعلان کیا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular