ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے کاروباری افراد سے رابطے بڑھائے جائیں۔ ممنون حسین

ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے کاروباری افراد سے رابطے بڑھائے جائیں۔ ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے کاروباری برادری سے مشاورت سے عمل میں بہتری لائی جانی چاہیے۔ یہ بات صدر مملکت نے ٹیکس محتسب عبدالروف چوہدری سے ملاقا ت کے دوران کہی جنھوں نے صدر مملکت سے بحیثیت ٹیکس محتسب اپنی مدت پوری ہونے پر الوداعی ملاقات کی۔اس موقع پر صدر مملکت نے عبدالروف کی خدمات کو سراہا۔ انھوں نے مذید کہا کہ ٹیکس نظام کو شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے مثبت اقدامت کیے گئے ہیں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ ٹیکس محتسب عوام کی آگہی کے لیے تندہی سے کام کرے، ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے کاروباری افراد سے رابطے بڑھائے جائیں،صدر مملکت نے عبدالروف چوہدری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Most Popular