شہزادہ طلال کی گرفتاری پر بیشتر ایشیائی سٹا ک مارکیٹس میں مندی

شہزادہ طلال کی گرفتاری پر بیشتر ایشیائی سٹا ک مارکیٹس میں مندی

ایشیاءکی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مندی رہی جس کی وجہ سعودی عرب میں کرپشن کے الزامات کے تحت غیر متوقع ہائی پروفائل گرفتاریاں ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آزادانہ طریقہ تجارت کے خلاف بیان اور چین کے مرکزی بینک کی جانب سے ملکی قرضے بڑھنے کی رپورٹ رہی۔سٹاک مارکیٹس شمالی کوریا کی جانب سے نئے میزائل تجربے کرنے کی دھمکی بھی پیر کو زبردست دباﺅ میں رہیں۔ہانگ کانگ میں مرکزی ہینگ سینگ انڈکس میں0.9 فیصد اور شنگھائی کمپوزٹ انڈکس میں 0.4فیصد کمی آئی ۔ سیﺅل کا کوسپی انڈکس 0.6فیصد ،تائیوان 0.1فیصد اور سڈنی0.2 فیصد ڈاﺅن رہے۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج کا مرکزی نکی 225 انڈکس فلیٹ رہا۔وال سٹریٹ نیویارک میں ریکارڈ تیزی رہی۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس آف ایشیاءپیسیفک ایکس جاپان میں 0.2 فیصد کمی آئی،ایشیائی مارکیٹ میں سونے کے سپاٹ نرخ 1,269.81ڈالر فی اونس رہے۔

Most Popular