سابق سیکریٹری خزانہ طارق باجوہ کو گورنر سٹیٹ بینک مقرر کردیا گیا

سابق سیکریٹری خزانہ طارق باجوہ کو گورنر سٹیٹ بینک مقرر کردیا گیا

طارق باجوہ ایف بی آر کے چیئرمین کے طور پر سالانہ میزانیاتی ریونیو ٹارگٹ مثالی حد تک پورا کرنے والے سیکرٹیری ریونیو ڈویژن و چیئرمین ایف بی آر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ انہیں اٹھارہ جون کو چئیرمین ایف بی آر کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد آڈیٹر جنرل آف پاکستان بنایا گیا تھا، طارق باجوہ ڈسٹرکٹ منیجمنٹ گروپ کے گریڈ بائیس کے افسر ہیں، اور اس سے پہلے پنجاب میں سیکریٹری خزانہ تعینات تھے، ذرائع کے مطابق نئے گورنر سٹیٹ بنک کی تعیناتی کیلئے سابق سیکریڑی خزانہ طارق باجوہ اور ڈاکٹر وقار کے نام وزیراعظم کو بھجوائے گئے تھے، تاہم وزیراعظم کی منظوری کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے بھی طارق باجوہ کی تقرری کی منظوری دی۔ طارق باجوہ وزیراعظم نواز شریف کے انتہائی قریبی سمجھے جاتے ہیں،، ان کے کے بھائی آصف باجوہ محکمہ شماریات کے سربراہ ہیں، جبکہ ایک اور بھائی ارشد باجوہ رورل سپورٹ پروگرام کے سربراہ ہیں۔

Most Popular