محکمہ زراعت پنجاب نے پھل کی مکھی کے تدراک کے لیے آگاہی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا
محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پھلوں کی برآمدات میں رکاوٹ ختم کرنے کے لیے دو سو ستائیس ملین روپے سے زائد کا منصوبہ شروع کیاگیاہے، جس سے آم، امردواورکینو کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے، منصوبے کے تحت پچاس ہزار ایکڑ پر پھل کی مکھی کا کنٹرول کیا جائے گا،، جس میں بیس ہزار ایکڑ پر آم،ساڑھے چھبیس ہزار ایکڑ پر ترشاوہ باغات اورپنتیس سو ایکڑ پر امرود کے باغات شامل ہیں،،ترجمان کاکہناہےکہ پھل کی مکھی نرم پھل پر ڈنگ مار کر اس کے اندر انڈے دیتی ہے جو بعد میں سنڈی اور پروانہ بن کر ظاہر ہوتے ہیں اور اگلی نسل تیار کرتے ہیں،اور سال میں کم از کم اس کی دس سے تیرہ نسلیں چلتی ہیں،