پاکستان نے دنیا کا جدید اور ریکارڈ مدت میں سستا ترین ایل این جی پر چلنے والا پاور پلانٹ بنا لیا

پاکستان نے دنیا کا جدید اور ریکارڈ مدت میں سستا ترین ایل این جی پر چلنے والا پاور پلانٹ بنا لیا

(ویب ڈیسک) پاکستان نے حویلی بہادر شاہ دنیا کا سب سے جدید اور ریکارڈ مدت میں سستا ترین ایل این جی پر چلنے والا پاور پلانٹ بنا لیا۔ جوکہ 73 دنوں کی مدت میں بناہے جوکہ ورلڈ ریکارڈ ہے۔ اس پاور پلانٹ سے جو بجلی حاصل ہوگی اس کی پر یونٹ قیمت 6.42 روپے آئےگی۔ یہ پاورپلانٹ دنیا کے 62.44 فیصد موثر ترین بجلی بنانے والے پاورپلانٹ میں سے ایک ہے۔ اس پاور پلانٹ سے ماحول دوست ہوگی، ۔منصوبہ چین کی پاور کنسٹرکشن کمپنی اور پاکستان کی قومی انجینئرنگ نے 73 دنوں کی قلیل مدت میں مکمل کیا ہے، حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ منصوبہ دو یونٹ پر مشتمل ہے، اس پاور پلانٹ سے 1230میگاواٹ بجلی حاصل کی جائےگی۔ اس پاورپلانٹ کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان جناب محمد نواز شریف اپنے دست مبارک سے کریں گے۔ تاہم ابھی صرف منصوبے کا پہلا حصہ مکمل ہوا ہے۔

Most Popular