جاپانی گاڑی ساز کمپنی سبارو نے اپنے منافع کے تخمینہ میں کمی کر دی۔

جاپانی گاڑی ساز کمپنی سبارو نے اپنے منافع کے تخمینہ میں کمی کر دی۔

جاپان کی گاڑی ساز کمپنی سبارو نے رواں کاروباری سال کے لئے اپنی تخمینہ کردہ آمدنی میں کمی کا اعلان کر تے ہوئے نئی گاڑیوں کے غیرمناسب معائنہ جات سے قیمتوں میں اضافے کو اس کمی کی وجہ قرار دیا ہے۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گاڑی ساز کمپنی سبارو نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس کے کارخانوں میں غیرمستند ملازمین نے گاڑیوں کے قبل از ترسیل معائنہ جات کیے تھے۔ کمپنی کا ارادہ ہے کہ اس ہفتے اپنی اڑھائی لاکھ گاڑیاں واپس منگوا لی جائیں گی۔ سبارو کا کہنا ہے کہ اس پر لگ بھگ 9 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ کمپنی نے مارچ تک کے کاروباری سال کے لئے اپنا تخمینہ شدہ منافع، نظرثانی کر کے تقریباً ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کر دیا ہے جو کہ منافع کے گذشتہ تخمینے سے تقریباً 19 کروڑ ڈالر کم ہے۔ کمپنی کے سربراہ یاسویوکی یوشی ناگا کا کہنا ہے کہ سکینڈل کے محرکات جاننے کے لئے کمپنی غیرجانبدار ماہرین قانون سے رابطہ کرے گی۔ ماہرینِ قانون اس قسم کی صورتحال کے دوبارہ ہونے سے بچنے کے طریقے بھی تجویز کریں گے۔ یوشی ناگا کا مزید کہا ہے کہ سبارو وزارت نقل و حمل کو رواں ماہ کے آخر تک تحقیقات کے نتائج سے آگاہ کر سکتی ہے۔

Most Popular