امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ، ایشیاءمیں کمی

امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ، ایشیاءمیں کمی

امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ جبکہ ایشیاءمیں کمی ہوئی۔مغرب میں اضافے کے وجہ بے یقینی عالمی سیاسی صورتحال کے باعث قیمتی دھات کی طلب ہے۔ایشیاءمیں کمی کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور بہتر امریکی اقتصادی شرح نمو کی رپورٹ کے باعث قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1 فیصد بڑھ کر1281.46 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 12.40 ڈالر (1 فیصد) اضافے کے ساتھ 1281.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1271.11 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 3.20 ڈالر اضافے کے بعد 1272.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1268.61 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 1269 ڈالر فی اونس پر فلیٹ رہے۔

Most Popular