پاکستان میں سونے کی قیمت پانچ سو روپے اضافے سے سینتالیس ہزار دوسوروپے تولہ ہوگئی

پاکستان میں سونے کی قیمت پانچ سو روپے اضافے سے سینتالیس ہزار دوسوروپے تولہ ہوگئی

آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روزعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس 13ڈالرکا اضافہ ہوا جس سے سونے کی قیمت ایک ہزار ایک سواناسی ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی،عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کے دام میں اضافہ ہوا ہے۔ کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت پانچ سو روپے اضافے سے سینتالیس ہزار دو سو روپے ہوگئی، دس گرام سونے کی قیمت بھی اسی تناسب سےبڑھ کر چالیس ہزار چارسو ستاون روپے ہوگئی، ملک بھرمیں بائیس کیرٹ دس گرام سونا سینتیس ہزارپچاسی روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

Most Popular