روپے کی بے قدری سے مہنگائی کی آگ بھڑکے گی۔ موڈیز کا انتباہ

روپے کی بے قدری سے مہنگائی کی آگ بھڑکے گی۔ موڈیز کا انتباہ

عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ روپے کی قدر میں مزید کمی مہنگائی اور قرضوں میں اضافہ کرے گی۔عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 5 فیصد گھٹ چکی ہے، یہاں روپیہ مزید گرا تو مرکزی بینک کے لئے مہنگائی پر قابو پانا اور حکومت کے لئے قرضوں کی ادائیگیاں چیلنج سے کم نہ ہوگی جبکہ طویل مدت میں زرمبادلہ کے زخائر کو استحکام ملے گا۔موڈیز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت مہنگائی کی شرح اور ادائیگیوں کے توازن کو قابو رکھنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو روپے کی قدر میں کمی سے پاکستانی مصنوعات دیگر ممالک سستی ہوجائیں گی۔ موڈیز کا مزید کہنا ہے کہ جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کے 3سے 4فیصد کے برابر رہنے کا امکان ہے۔

Most Popular