امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

امریکا،یورپ اورایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پلاڈیم کے نرخ 2001ءکے بعد بلند ترین سطح پر آگئے ہیں۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1283.80 ڈالر فی اونس رہے جبکہ امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1281.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1280.91 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 121281.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءمیں سنگا پور سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1278.43ڈالر فی اونس رہے جبکہ امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے قیمت میں 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1279 ڈالر فی اونس طے پائے۔

Most Popular