اگر ہم خوابوں کی عینک لگا کر 2027ءکو دیکھیں تو آئی ایم ایف آج سے زیادہ مضبوط دکھائی دیتا ہے: ہ کرسٹین لگارڈ

اگر ہم خوابوں کی عینک لگا کر 2027ءکو دیکھیں تو آئی ایم ایف آج سے زیادہ مضبوط دکھائی دیتا ہے: ہ کرسٹین لگارڈ

واشنگٹن  (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لگارڈ کا کہنا ہے کہ اگر ہم خوابوں کی عینک لگا کر 2027ءکو دیکھیں تو آئی ایم ایف آج سے زیادہ مضبوط دکھائی دیتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق واشنگٹن قائم تھنک ٹینک سینٹر فور گلوبل ڈویلپمنٹ میں عالمی ترقی اور آئندہ کی توقعات کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کرسٹین لگارڈ نے کہا کہ ا±س زمانے کے چیلنج بھی زیادہ بڑے ہوںگے اور عین ممکن ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کا صدر دفتر واشنگٹن کے بجائے بیجنگ میں ہو۔ا±نھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قوائد و ضوابط کے مطابق اِس کا ہیڈ آفس دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہونے سے قبل لازم ہوگا کہ چین ماحولیاتی تبدیلی کے اپنے عہد کو پ±ورا کرے۔

Most Popular