حکومت وفاقی تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے پر کمربستہ ہو گئی

حکومت وفاقی تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے پر کمربستہ ہو گئی

وزیراعظم نواز شریف 35 سے زائد بسیں بدھ کے روز فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے حوالے کریں گے، اِس سلسلے میں ایک تقریب ماڈل کالج ایف ایٹ فور میں منعقد کی جائے گی ۔۔ ذرائع کے مطابق جنوری کے اخیر تک 70 بسیں وفاقی تعلیمی اداروں میں تقسیم کر دی جائیں گی تاہم وفاقی تعلیمی اداروں میں کُل 200 بسیں تقسیم کی جائیں گی۔ یہ بسیں پرائم منسٹر ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت تقسیم کی جا رہی ہیں۔ پانچ بسیں سپیشل ایجوکیشن کو بھی دی جائیں گی۔ دیہی علاقوں میں بسوں کے روٹس بنائے جائیں گے۔

Most Popular