عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت50200دس گرام سونے کی قیمت 42028روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں 29ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1213ڈالر ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 7روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50200، دس گرام سونے کی قیمت 42028روپے کی سطح پر مستحکم رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 720روپے پر برقرار رہی۔تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کار سونے کے بجائے ڈالر کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سونے کی کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے،عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں حالیہ کمی سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مزید سستا ہوسکتا ہے۔

Most Popular