قطر ایئرویز اکانومی کلاس میں 2017 ءکی بہترین فضائی کمپنی قرار

قطر ایئرویز اکانومی کلاس میں 2017 ءکی بہترین فضائی کمپنی قرار

مسافروں کو اکانومی کلاس میں سہولت دینے کے اعتبار سے ایک سروے میں قطرایئرویز کو 2017 کی بہترین ایئرلائن قرار دیا گیا ہے۔برطانوی ویب سائٹ “ڈیلی میل” کی رپورٹ کے مطابق بہترین ایئرلائنز کے حوالے سے کئے گئے سروے میں دنیا کی معروف ایئرلائنز کی اکانومی کلاس میں مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ سروے میں اکانومی کلاس میں سیٹوں کے درمیان فاصلہ، پرسکون سیٹیں اور سیٹوں کے درمیان فاصلہ بڑھانے کے اضافی چارجز وغیرہ کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد قطر ایئرویز کو دنیا کی سب سے بہترین ایئرلائن قرار دیا گیا۔. جب کہ بھارت کی ایئرانڈیا دوسرے، ڈیلٹا ایئرلائنز تیسرے، اتحاد ایئرویز چوتھے اور ترکش ایئرلائنز پانچویں نمبر پر بہترین ایئرلائن قرار پائی۔

Most Popular