وفاقی وزیر خزانہ نے اسٹیٹ بینک میں چالیس ہزار والے پریمیم پرائز بانڈ کا اجرا کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے اسٹیٹ بینک میں چالیس ہزار والے پریمیم پرائز بانڈ کا اجرا کردیا۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار نے اسلام آباد میں پریمیم بانڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ بیریئر بانڈز کا غلط استعمال ہو رہا تھا ۔ اس بانڈ کے زریعے کالا دھن سفید ہو رہا تھا۔ آج سے چالیس ہزار کا پریمیم بانڈ رجسٹرڈ ہوگا۔ ہر چھ ماہ کے بعد اس بانڈ سے منافع بھی ملے گا جو مارکیٹ ریٹ سے کچھ کم ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصے بعد ایک لاکھ کا رجسٹرڈ بانڈ بھی جاری کریں گے۔ بینکوں کو یہ بانڈ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں دنیا کی درجہ بندی تبدیل ہو رہی ہیں جی ٹونٹی میں پاکستان کی شمولیت ایک خواب ہے۔ کمپنیز آرڈیننس تینتیس سال بعد بدلا جا رہا ہے۔ او ای سی ڈی کو ایکٹو کرنے جا رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی پانچ بہترین سٹاک ایکسچینجز میں شامل ہو چکی ہے۔ گروتھ ٹارگٹ کے حصول کے لئے سیونگ کی شرح کو اوپر لیجانا ہو گا۔

Most Popular