چین زرمبادلہ کے زیادہ ذخائرکا خواہش مند نہیں۔ سربراہ مرکزی بینک

چین زرمبادلہ کے زیادہ ذخائرکا خواہش مند نہیں۔ سربراہ مرکزی بینک

چین کے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی معمول کا عمل ہے ، چین زرمبادلہ کے بہت بڑے ذخائر کا خواہش مند نہیں ہے ،چین کے ذخائر میں اضافہ زرمبادلہ کے ذخائر میں2002ءسے تیزی کے ساتھ توسیع ہورہی ہے جسے چین غیر ضروری خیال کرتا ہے۔یہ بات سینٹرل بینک کے سربراہ زاﺅ زیاﺅ چوآن نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جبکہ عالمی مالیاتی بحران شروع ہوا ہے ، ترقیافتہ ممالک میں سے سرمائے کی گردش اور مالیات میں سہولت فراہم کرنیوالے پالیسیوں کا نفاذ دوسرے ممالک کی طرف ہو گیا ہے ، چین کے پاس اس وقت بھی دنیا میں زرمبادلہ کے سب سے زیادہ ذخائر موجود ہیں ، 2014ء میں زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 4ٹریلین ڈالر تھی جو اس وقت 3ٹریلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔

Most Popular