سعودی عرب کے 4 روزہ فوڈ اینڈ بیوریج فیسٹول میں 11 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی۔

سعودی عرب کے 4 روزہ فوڈ اینڈ بیوریج فیسٹول میں 11 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی۔

سعودی عرب کے 4 روزہ بین الاقوامی فوڈ اینڈ بیوریج فیسٹول میں11 پاکستانی کپنیوں سمیت 35 ممالک کی 214 کمپنیاں شرکت کریں گی۔ العریبیہ نیوز کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ بیوریج فیسٹول2017 کا افتتاح کل الحارثی نمائش سینٹر میں کیا جائے گا جس میں میں پاکستان سمیت 35 ممالک کی 214 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ پاکستانی قونصلیٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے بہترین کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ اعلی ترین مصنوعات کو مملکت سعودیہ کی مارکیٹوں میں متعارف کروایا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ فیسٹول سے پاکستانی اشیائے خورونوش متعارف کروائی جائیں گی،تمام مصنوعات غیر معمولی شہرت کی حامل ہیں۔نمائش میں شرکت سے پاک ، سعودی تجارتی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔نمائش آرگنائزنگ کمیٹی کی چئیر پرسن ھیا السنیدی نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہ نمائش انتہائی کامیاب رہے گی۔واضح رہے کہ نمائش 15 نومبر تک جاری رہے گی۔

Most Popular