شوگر ملز مالکان نے چینی کی فراہمی بند کردی۔

شوگر ملز مالکان نے چینی کی فراہمی بند کردی۔

شوگر ملز مالکان کی جانب سے آٹھ روز سے چینی کی فراہمی بند ہے۔ جس کے باعث ملک بھر میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔لاہور میں قیمت اکسٹھ روپے اور کراچی میں ساٹھ روپے کلو پر پہنچ گئی ہے۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ہٹ دھرمی پر ڈٹی ہوئی ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے انڈسٹری کو چینی چھیاسٹھ روپے کلو پڑ رہی ہے، کم پر نہیں بیچ سکتے۔شوگر ملز کے پاس چینی کے لاکھوں ٹن ذخائر ہیں، اس کے باوجود مارکیٹ میں سپلائی بند کر رکھی ہے۔ادھر عدم دستیابی کے باعث کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت چھپن روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ جبکہ ریٹیل میں چینی کا دام ساٹھ روپے پر پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب لاہور میں بھی آٹھ روز کے دوران چینی کی قیمت میں تقریبا گیارہ روپے اضافہ دیکھا گیا ہے۔اسلام آباد میں چینی چھ روپے مہنگی ہوگئی، جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں بھی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Most Popular