مارکیٹ میں روپے کی قیمت میں مزید اتارچڑھائو متوقع
ڈالر کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق حکومت کی طرف سے کوئی واضح فیصلہ نہ ہونے کے باعث روپے کی قیمت میں مزید اتار چڑھائو متوقع ہے۔وزارت خزانہ کے ذرا ئع کے مطابق وزیر خزانہ کے نہ ہونے کے باعث روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کا کوئی تعین نہیں کیا جا رہا۔ بین الاقوامی ادارے حکومت پاکستان پر روپے کی قیمت میں کمی کے لئے گزشتہ 3 سال سے دبائو ڈال رہے تھے لیکن حکومت نے سیاسی وجوہات کی بنا پر روپے کی قیمت میں کمی نہیں کی۔