حکومت پاکستان نے قومی بچت کی مختلف سکیموں کے شرح منافع پرنظرثانی کی ہے

حکومت پاکستان نے قومی بچت کی مختلف سکیموں کے شرح منافع پرنظرثانی  کی ہے

اس اقدام کے بعد ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکیٹس پر گیارہ اعشاریہ صفر چار فیصد سالانہ ،سپیشل سیونگز سرٹیفیکیٹس دس فیصد ،ریگولر انکم سرٹیفیکیٹس دس اعشاریہ پانچ چھ، سیونگز اکاؤنٹ چھ اعشاریہ آٹھ پانچ ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹس پربارہ اعشاریہ نو چھ سالانہ شرع منافع مقرر کی گئی ہے۔ شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکٹس تین ماہ، چھ ماہ اور ایک سال پر شرح منافع بالترتیب نو اعشاریہ دو، نو اعشاریہ دو پانچ اور نو اعشاریہ تین فیصد مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق بارہ اکتوبر دو ہزار بارہ یا اس کے بعد کی جانے والی سرمایہ کاری پر ہو گا۔ گیارہ اکتوبر دو ہزار بارہ یا اس سے پہلے خریدے گئے سرٹیفیکیٹس اور کھولے گئے اکاونٹس پر شرح منافع حسب سابق رہے گی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular