ٹریٹ کارپوریشن کمپنی نے ٹرم سرٹیفیکیٹ کا اجراء کردیا، کراچی اسٹاک ایکسچنج میں آج سے ٹریڈنگ شروع ہوگئی۔

ٹریٹ کارپوریشن کمپنی نے ٹرم سرٹیفیکیٹ کا اجراء کردیا، کراچی اسٹاک ایکسچنج میں آج سے ٹریڈنگ شروع ہوگئی۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے اسٹاک کی لسٹنگ روایتی طور پر بیل بجا کر کی گئی۔ نئی کمپنی کے اندراج کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے کے ڈی سیکیورٹیز کے سی ای او فرید عالم نے بتایا کہ پہلی بار پی ٹی سی کو تھرڈ پارٹی کے بجائے ڈائریکٹ کمپنی آفر کررہی ہے ہمیں امید ہے کہ یہ سرٹیفیکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔انکا کہنا تھا کہ کراچی اسٹاک ایکسچنج کے ٹرمنل پر اس اسٹاک کی خرید و فروخت دیگر اسٹاک کی طرح کی جاسکے گی اور ہماری تحقیق کے مطابق ٹرم سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو ایک محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular