ادویہ ساز اداروں پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے باعث ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں مندی

ادویہ ساز اداروں پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے باعث ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں مندی

ٹوکیو۔ 12 جنوری (اے پی پی) ایشیاءپیسیفک کی مرکزی ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو عالمی ادویہ ساز اداروں پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقیدکے باعث مندی چھائی رہی،جاپانی ادویہ ساز کمپنی ٹاکیڈا کے شیئرز کے نرخ 2.61 فیصد تک گر گئے جبکہ اس کی متحارب فارماسیوٹیکل ادارے ایسٹیلس کے بھی نرخ 3.89 فیصد تک گرگئے۔ٹوکیو سٹاک کا مرکزی انڈکس 0.9 فیصد تک ڈاﺅن رہا۔دوسری وال سٹریٹ میں بھی فارماسیوٹیکلز کمپنیوں کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ایشیاءکا ایم ایس سی آئی براڈیسٹ انڈکس ایکس جاپان میں تیزی رہی انڈکس میں گذشتہ سال اکتوبر کے بعد پہلی بار 0.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکی صدر نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہماری ڈرگ اندسٹری تباہ کن ہے وہ کبھی یہاں اور کبھی وہاں منڈلاتی رہتی ہیں ،ہمارے لئے دوائیاں تو بناتی ہیں لیکن امریکا میں نہیں،انھوں نے ادویہ کی قیمتوں پر بھی تنقید کی اور انہیں قاتل کہتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرف بھی توجہ دیں گے۔

Most Popular