یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی

یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی

یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں استحکام اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔لندن میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1212.09 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1211.1 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد گر کر 1211.34 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کیلئے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1210.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔

Most Popular