کپاس کی فصل کو سب سے زیادہ خطرہ جڑی بوٹیوں سے ہے۔ جڑی بوٹیاں فصل میں 45 فیصد تک کمی کا باعث بنتی ہیں: محکمہ زراعت پنجاب
ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کپاس کی فصل میں کیڑے مکوڑوں کے باعث تیس فیصد، بیماریوں کے باعث بیس فیصد، متفرق پانچ فیصد جبکہ جڑی بوٹیاں پنتالیس فیصد تک کمی لانےکا باعث بنتی ہیں۔ جڑی بوٹیوں کو بروقت تلف کرکے کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کے مطابق جڑی بوٹیاں گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اٹھارہ تا تیس فیصد، دھان کی پیداوار میں سترہ تا انتالیس فیصد، دالوں کی پیداوارمیں پچیس تا پچپن فیصد جبکہ سبزیوں کی پیداوار میں انتالیس تا نواسی فیصد تک کمی کا باعث بنتی ہیں۔ جڑی بوٹیوں کا فوری تدراک نہایت ضروری ہے۔