پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا۔

 پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہااور 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دی دیکھی گئی۔بد ھ کی صبح کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 43 ہزار 38 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جس سے سرمایہ کاروں کے 150 ارب روپے ڈوب گئے۔مارکیٹ میں مندی پر معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم نے کہا کہ کافی کوشش ہے کہ سیاسی بحران کو معیشت پر اثر انداز نہ ہونے دیا جائے لیکن سرمایہ کاروں کا صبر ٹوٹتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کی وجہ سے ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کو سرمایہ کار اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہے، سرمایہ کار سمجھ رہے ہیں کہ معاملہ مزید طول پکڑے گا جس کے باعث حکومت کاروبار کی بجائے سیاست کو ترجیح دے گی، اسی وجہ سے مارکیٹ پر برے اثرات پڑرہے ہیں۔

Most Popular