کراچی اسٹاک مارکیٹ چونتیس ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب

کراچی اسٹاک مارکیٹ چونتیس ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس چار سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر چونتیس ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ کاروبار کے اختتام پر سیمنٹ اور ریفائنری سیکٹر میں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس چونتیس ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا اور تین سو اکتالیس پوائنٹس اضافے کے بعد چونتیس ہزارایک سو چوراسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران مجموعی کاروباری حجم انیس کروڑ انسٹھ لاکھ حصص رہا، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ایک سو تیراسی کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ دیڑھ سو کمپنیوں کے شئیرز کی قیمت مندی کا شکار ہوئیں۔

Most Popular