2001 بعد دنیا تبدیل ہوگئی لیکن پاکستان کے بینکس ملازمین کی تربیت نہ کرسکے۔ حسین لوائی
انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستانحسین لوائی نے کہا ہے کہ پاکستان کے بینکس ملازمین کی تربیت پر توجہ نہ دے سکے، ایچ بی ایل کا معاملہ حیران کن نہیں، سٹی، ڈوئچے، ایچ ایس بی سی اور بارکلیز کی نسبت ایچ بی ایل کی کارکردگی بہتر اور جرمانہ کم ہے۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں ادارے کے سربراہ حسین لوائی نے کہا کہ 2001 بعد دنیا تبدیل ہوگئی جس کے ساتھ ہی بینکنگ سیکٹر میں بھی تبدیلیاں رونما ہوئیں، لیکن پاکستان کے بینکس ملازمین کی تربیت پر توجہ نہ دے سکے۔ گزشتہ روز حسین لوائی نے کہا کہ ایچ بی ایل کا معاملہ حیران کن نہیں، سٹی، ڈوئچے، ایچ ایس بی سی اور بارکلیز بینکوں کی نسبت ایچ بی ایل کی کارکردگی بہتر اور جرمانہ کم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت گیارہ ہزار سے زائد بینک برانچز ہیں، اے ٹی ایمز کی تعداد تقریبا دس ہزار ہے، اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔