مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کا خیبر پختونخوا میں 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کا خیبر پختونخوا میں 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے خیبر پختونخوا کے بنیادی ڈھانچے اور صنعتی شعبہ میں 30ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیاہے۔ خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ( کے پی ای زی©ڈ ڈی ایم سی) کے سی ای او محسن سید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی سرمایہ کا دوست پالیسیوں کے نتیجہ میں کمپنی کے قیام کے صرف دو سال کے مختصر ترین عرصہ کے دوران کئی مقامی اور صنعتی شعہ سمیت دیگر مختلف شعبوں میں تیس ارب ڈالر کی سرمایہ کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیاہے۔ انہوںںے کہاکہ صوبائی حکومت نے اقتصادی ترقی کے لئے سرمایہ کاروں کے لئے پر کشش مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں روز بروز اضافہ ہو رہاہے۔

Most Popular