امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج آمد

امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج آمد

پاکستان میں تعینات امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور روایتی انداز میں گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کروایا، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کر کے بےانتہا خوشی ہوئی، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے امریکہ کو سب سے زیادہ برآمدات کی جاتی ہیں، سب سے زیادہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بھی امریکہ سے ہی آتی ہے، دو ہزار پندرہ میں دوطرفہ تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر رہا ہے، امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں نجی شعبے کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی فرنٹیئر مارکیٹ سے امرجنگ مارکیٹ می شمولیت خوش آئند ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جبکہ امریکی حکومت پاکستانی معشیت کی بحالی اور کاروباری طبقے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے ،،امریکی قونصل جنرل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، چیئرمین منیر کمال اور منیجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی سے ملاقات بھی کی، اور دوطرفہ تجارت کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا،، کیمرہ مین امجد اقبال کے ساتھ راشد خان وقت نیوز کراچی 

Most Popular