رواں سال بھارت کو برآمدات میں 14 فیصد اضافہ، درآمدات کے حجم میں 23 فیصد کمی

رواں سال بھارت کو برآمدات میں 14 فیصد اضافہ، درآمدات کے حجم میں 23 فیصد کمی

رواں مالی سال 2016-17ءکے دوران بھارت کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 14 فیصد کا اضافہ جبکہ بھارت سے کی جانے والی درآمدات کے حجم میں 23 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں جولائی تا فروری 2016-17ءکے دوران بھارت کو 286 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ بھارت سے کی جانے والی درآمدات کا حجم گزشتہ مالی سال کی درآمدات 1244 ملین ڈالر سے رواں مالی سال میں 958.3 ملین ڈالر تک کم ہوگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کو کی جانے والی برآمدات میں اضافہ کا بنیادی سبب سیمنٹ کی برآمدات میں ہونے والا اضافہ ہے۔ بھارت کو کی جانے والی برآمدات میں اضافہ اور درآمدی حجم میں کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت سے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Most Popular