پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہو گا

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہو گا

 چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن بدرالدین کاکڑ اور چاروں صوبائی صدورنے 15 دسمبر بروز جمعرات کو لاہور میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب کر لیا۔ جس میں ایکسپورٹرز کو ریبیٹ کی مد میں ادائیگیاں نہ ہونے پر گندم اور آٹا ایکسپورٹ کرنے والے ایکسپورٹرز اور فلور ملز مالکان کو درپیش پریشانی اوراس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لیا جا ئے گا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما عاصم رضا اور چیئرمین پنجاب ریاض اللہ خان کے مطابق گندم اور آٹا کی ایکسپورٹ کی تاریخ میں بروقت توسیع نہ ہونے کے باعث ایکسپورٹر حضرات تذبذب کا شکار ہیں

Most Popular