کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی ،کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیرہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی ،کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیرہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس کاروبار کے آغاز سے اختتام تک گرین زون میں رہا۔ٹریڈنگ کے دوران آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سب سے زیادہ سودے ہوئے اور انرجی اسٹاکس سمیت ، سیمنٹ، بینکنگ اور فرٹیلائزر اسٹاکس میں نمایاں تیزی رہی۔ کاروبار کے اختتام تک کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس دو سو ستاسی پوائنٹس بڑھ کر سولہ ہزار چھہ سو چھپن پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں نے مسلسل کئی روز کی مندی کے بعد آج بھی محتاط رویہ اختیار رکھا۔مجموعی کاروباری حجم گیارہ کروڑ شئیرز سے تجاوز کرگیا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں پانچ کروڑ شئیرز زائد ہے۔کاروبا ری حجم کے اعتبار سب سے زیادہ سودے پی ٹی سی ایل کے شئیرز میں ہوئے جب کہ سیمنٹ اورفرٹیلائزر سیکٹر میں بھی تیزی نے انڈیکس کو تیرہ ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح کے قریب لانے میں مدد دی، بروکرز کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کے حوالے سے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کی امیدیں اور گزشتہ پندرہ روز سے شدید مندی کے بعد شئیرز کی پرکشش قیمتوں نے بھی مارکیٹ کی تیزی میں اہم کردار ادا کیا لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی رہی ۔ ایل ایس پچیس انڈیکس ستانوے پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ تین ہزار چار سو اٹھتر پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں بانوے کمپنیوں کے اکتیس لاکھ اڑتیس ہزار دو سو اڑسٹھ حصص کا کاروبار ہوا۔ بیالیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، ایک کمپنی کے حصص میں کمی جبکہ انچاس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular