قدرتی وسائل سے مالا مال ایشیا کو صرف اپنے بارے میں سوچنا ہوگا۔ نفرتوں کو دفن کر کے امن کی بات کر نی ہو گی:سینیٹ رضاربانی

 قدرتی وسائل سے مالا مال ایشیا کو صرف اپنے بارے میں سوچنا ہوگا۔ نفرتوں کو دفن کر کے امن کی بات کر نی ہو گی:سینیٹ رضاربانی

اسلام آباد میں ایشیائی پارلیمنٹ اورایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ بھارت سمیت تئیس ملکوں کے ستر سے زائد مندوبین اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں خطے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت اہم قراردادیں منظورکی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضاربانی کا کہنا تھا کہ ایشیا کی تاریخ اورثقافت میں تنوع ہے۔ قدرتی وسائل سے مالا مال ایشیا کواب صرف اپنے بارے میں سوچنا ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نفرتوں کو دفن کر کے امن کی بات کرنی ہوگی۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا انتخاب دنیا کوایک سبق ہے۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کےلئے ایشین پارلیمنٹ کرداراداکرے۔ انتہا پسندی،دہشت گردی اورغربت کےخلاف مل کرلڑنا ہے۔ طاقت کاتوازن مغرب سےمشرق منتقل ہورہا ہے۔ پاکستان خطےمیں امن واستحکام کےلئے پرعزم ہے۔ سی پیک حقیقی گیم چینجرہے،خطے کی تقدیر بدلے گی۔

Most Popular