اسلام آباد میں سردی کی شدت بڑھتے ہی مچھلی کی کانوں پر رش بڑھنے لگا

اسلام آباد میں سردی کی شدت بڑھتے ہی مچھلی کی کانوں پر رش بڑھنے لگا

سرد موسم کی شدت کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلام آباد کے رہائشی اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ فرائی مچھلی کی دکانوں کا رخ کرنے لگے، پرکیف موسم کا مزا تو دوبالا ہوا ہی، ساتھ دوستوں کی خوش گپیوں نے تو سماں باندھ دیا۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ گپ شپ تو کرنی ہی تھی تو سوچا مچھلی کا ذائقہ بھی لیا جائے۔کراچی سے آئے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی میٹھے پانی کی مچھلی کا ذائقہ منفرد ہے،نوجوانوں کے علاوہ مخلتف افراد اپنے اہل خانہ کے ساتھ فرائیڈ مچھلی سے محظوظ ہوتے رہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ان کے ہاتھ کی تلی ہوئی مچھلی کا ذائقہ گاہکوں کو کھینچ لاتا ہے، رہو، فنگر فش اور بام مچھلی شہری شوق سے کھاتے ہیں۔میٹھے پانی اور روال ڈیم کی مچھلی کا ذائقہ تو لا جواب ہے ہی تاہم تیار کرنے والوں کی مہارت سے لذت دوبالا ہوجاتی ہے،

Most Popular