سرگودھا کی سلانوالی روڈ پر واقع ہزاروں ایکڑ پر کھڑے کنوں کے باغات پرسرار بیماری کے باعث تباہ ہوگئے\

سرگودھا کی سلانوالی روڈ پر واقع ہزاروں ایکڑ پر کھڑے کنوں کے باغات پرسرار بیماری کے باعث تباہ ہوگئے\

سرگودھا میں پیدا ہونے والا کنو ملکی پیداوار کا نوے فیصد پورا کرتا ہے اور اس کی پیداوار معاشی ترقی میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ویسے تو ہر سال ہی کنو کاشتکار کا استحصال ہوتا ہے، لیکن اس بار کسانوں کی صورتحال گزشتہ سالوں کی نسبت انتہائی ابتر ہے،سرگودھا کی سلانوالی روڈ پر واقع کنو کے ہزاروں ایکڑ پر کھڑے باغات سے پھل وقت سے پہلے ہی گرنا شروع ہوگیا جس کے باعث ایک طرف کسانوں کو بدحالی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تو دوسری جانب ملک کو اربوں روپے زرمبادلہ میں کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،،ماہرین کے مطابق کچھ روز قبل ہونے والی شدید بارش نے بھی کنوں کے باغات کو گہرا نقصان پہنچایا ہے،،اگر حکومت نے کنوں کے کاشتکاروں کے مسائل کا ازالہ نہ کیا تو آئندہ برسوں میں اس کی پیداوار مزید کم ہوجائے گی۔

Most Popular