5 سال میں پانی کھڑا کئے بغیر چاول کی کاشت عام ہو جائے گی۔

5 سال میں پانی کھڑا کئے بغیر چاول کی کاشت عام ہو جائے گی۔

ڈاکٹر عابدمحمود، ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ) نے کہا ہے کہ پانچ سال میں پانی کھڑا کئے بغیر چاول کی کاشت عام ہو جائے گی۔ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے زرعی ماہرین دن رات تحقیق میں مصروف ہیں۔ بغیر پانی کے چاول کاشت کرنے کی ٹیکنالوجی دریافت کرلی ہے۔ بغیر پانی کے چاول لگانے سے کسان کی محنت کم اور منافع زیادہ ہوجائے گا۔ امریکہ میں جہاز کے ذریعے چاول کے بیج گرا کر کاشت کی جاتی ہے۔ اس کے مقابلے میں ہمارا کسان بہت محنت کرتا ہے لیکن اسے اس کی محنت کا صلہ نہیں ملتا۔ محکمہ زراعت اسے اس کی محنت کا پھل دلائے گا۔کسان کو جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ترغیب دے رہے ہیں تاکہ وہ کم محنت اور زیادہ منافع کے فارمولے پر عمل کر سکیں۔چاول بغیر پانی کے کاشت کرنے کا طریقہ اپنانے سے کسان کم وقت میں زیادہ رقبے پر چاول کاشت کرنے کے قابل ہو جائے گا اور اس عمل میں کم سے کم افرادی قوت درکار ہوگی۔پاکستانی چاول اپنی مثال آپ ہے، دنیا میں اس کی بہت مانگ ہے۔ ا س لئے ہم چاول کے کاشتکاروں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے مختلف سطح پر مہم شروع کئے ہوئے ہیں۔

Most Popular