ترکی نے رواں سال 20 ہزار ٹن تازہ سبزیاں اور پھل برآمد کرنے کا ہدف مقررکردیا۔

ترکی نے رواں سال 20 ہزار ٹن تازہ سبزیاں اور پھل برآمد کرنے کا ہدف مقررکردیا۔

ترک حکام نے رواں سال35 ممالک کو 20 ہزار ٹن تازہ سبزیاں اور پھل برآمد کرنے کا ہدف مقررکیا ہے ۔ترک تازہ پھلوں اور سبزیوں کے برآمد کنندگان اور ٹرکش ائیر لائن کی کارگو کمپنی ٹرکش کارگو کے درمیان سمجھوتہ طے پانے کے بعد رس بھری پھل سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی فضائی برآمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق ٹرکش کارگو کے حکام ، ترکی برآمد کنندگان اسمبلی ایم آئی ٹی اور ایجئین تازہ پھلوں اور سبزیوں کے برآمد کنندگان کی یونین کے اراکین کے درمیان ضلع ازمیر میں اجلاس ہوا۔مذاکرات میں برآمد کنندگان نے سالانہ ایک لاکھ 72 ہزار ٹن تازہ سبزیوں اور پھلوں کو فضائی کارگو کے ذریعے برآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔برآمد کنندگان نے ٹرکش کارگو سے صلاحیت اور مراکز میں اضافہ کرنے اور کارگو کی مالیت کو 30 سے 50 فیصد کے درمیان کم کرنے کا مطالبہ کیا۔مذاکرات کے بعد کارگو کی منزل کے مطابق قیمتوں میں کمی کرنے اور طیارے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے موضوع پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔سمجھوتے کی ر±و سے رواں سال 35 مقامات کے لئے 20 ہزار ٹن کے قریب تازہ سبزیاں اور پھل برآمد کرنے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

Most Popular