پاکستان اور چین نے ریلوے مین لائن کی اپ گریڈیشن کے لئے فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

پاکستان اور چین نے ریلوے مین لائن کی اپ گریڈیشن کے لئے فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

پاکستان اور چین نے ریلوے مین لائن (ایم ایل ۔1) کی اپ گریڈیشن کے لئے فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن آف چائنہ اور وزارت ریلوے پاکستان کے درمیان اس ضمن میں پیر کو یہاں اجلاس ہوا اور معاہدہ طے پایا۔ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور چین کی جانب سے وزیر ریلوے لی چیاﺅ پنگ نے اپنے اپنے وفد کی قیادت کی۔ ایم ایل 1 پراجیکٹ کی اپ گریڈیشن کے لئے ابتدائی ڈیزائن کے لئے کمرشل کنٹریکٹ پر بھی دستخط کئے گئے۔

Most Popular