چین: 4 ماہ کے دوران روزگار کے 4.65 ملین نئے مواقع پیدا ہوئے۔

چین: 4 ماہ کے دوران روزگار کے 4.65 ملین نئے مواقع پیدا ہوئے۔

چین نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ملک میں روزگار کے 4.65 ملین نئے مواقع پیدا ہوئے جو 2016 ءکے اسی عرصے کی نسبت 2 لاکھ 20 ہزار زیادہ ہیں۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کے ترجمان شن ژی ہانگ نے پیر کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلے چار ماہ کے دوران ملک میں روزگار کے حوالے سے صورتحال مستحکم رہی۔اپریل کے دوران بے روزگار افراد کی تعداد مارچ کی نسبت کم تھی۔انھوں نے کہا کہ ملک کے 31 بڑے شہروں میں کرائے گئے سروے کے مطابق ملک میں بیروزگاری کی شرح 5 فیصد سے کم ہے جوکہ ستمبر کے بعد کی کم ترین سطح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روزگار کے مواقع میں اضافہ قومی معیشت کے استحکام کی نشاندہی کرتا ہے۔شن ژی ہانگ نے کہا کہ پہلی سہ ماہی (جنوری سے مارچ) کے دوران ملک میں روزگار کے 3.34 ملین نئے مواقع پیدا ہوئے جس سے بیروزگاری کی شرح کم ہوکر 3.97 فیصد پر آرہی۔یاد رہے کہ چین کا رواں سال روزگار کے 11 ملین نئے مواقع پیدا کرنے کا منصوبہ ہے، یہ تعداد گزشتہ سال کے ہدف سے 1 ملین زیادہ ہے۔

Most Popular